پی ٹی آئی حکومت طلبہ یونین کی بحالی کے اپنے وعدے کو پورا کرے،سرا ج الحق

پی ٹی آئی حکومت طلبہ یونین کی بحالی کے اپنے وعدے کو پورا کرے،سرا ج الحق

کراچی(آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت طلبہ یونین کی بحالی کے اپنے وعدے کو پورا کرے،ملک میں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ ناکام ہوچکی ہیں اور اب پی ٹی آئی بھی ناکامی سے دوچار ہورہی ہے ۔ حکومت کی معاشی وتعلیمی پالیسی ناکام ثابت ہوئی ہے ۔حکومت اپنے دعوے اور وعدے پورے نہیں کرسکی ہے ، عوام موجودہ حکومت سے بھی مایوس ہورہے ہیں ۔فرسودہ نظام اور اسٹیٹس کو کی حفاظت کرنا عوام کی توہین ہے ،حج پر سبسیڈی ختم کردی گئی ہے ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے پہلے تو حکومت کے فیصلے سے بغاوت کی لیکن اب بڑی مہارت سے وکالت کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سائٹ میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے 66ویں سہ روزہ مرکز ی سالانہ اجتماع ارکان کے دوسرے روز ہفتہ کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی ، سابق امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ، مرکزی سکریٹری اطلاعات قیصر شریف ،سکریٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری ،رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید ، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد عامر ، ناظم کراچی حمزہ صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔سالانہ اجتماع میں ملک بھر سے جمعیت کے ارکان نے شرکت کی ،اجتماع ارکان اتوار کے روز اختتام پذیر ہوگا۔اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ نے سینیٹر سراج الحق اور دیگر مہمانوں کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔ملک میں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ ناکام ہوچکی ہے اور اب پی ٹی آئی بھی ناکامی سے دوچار ہورہی ہے ۔ اس حکومت کی معاشی وتعلیمی پالیسی ناکام ثابت ہوئی ہے ۔حکومت اپنے دعوے اور وعدے پورے نہیں کرسکی ہے ، عوام موجودہ حکومت سے بھی مایوس ہورہے ہیں ۔فرسودہ نظام اور اسٹیٹس کو کی حفاظت کرنا عوام کی توہین ہے ۔انہو ں نے کہاکہ یہ حکومت مدینہ کی ریاست بنانے کا دعویٰ کرتی ہے لیکن لوگوں کے لیے حج پر جانا بھی مشکل بنارہی ہے ، حج پر سبسیڈی ختم کردی گئی ہے ۔

سرا ج الحق

مزید : صفحہ آخر


loading...