جائیداد کی قیمتوں پرایف بی آرریٹس میں اضافہ تباہ کن اقدام ، میجر(ر ) رفیق حسرت

جائیداد کی قیمتوں پرایف بی آرریٹس میں اضافہ تباہ کن اقدام ، میجر(ر ) رفیق حسرت

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)فیڈریشن آف ریلیٹرز پاکستان کے مرکزی صدر میجر(ر ) رفیق حسرت نے کہا ہے کہ جائیداد کی قیمتوں پرFBRریٹس میں اضافہ تباہ کن اقدام ہے نہ صرف بے روزگاری بڑھے گی بلکہ حکومت کی آمدن میں کمی ہو گی،رئیل اسٹیٹ کا کاروبار 2016ء سے شدید مشکلات کا شکار ہے ان مشکلات کی بنیادی وجوہات ٹیکسوں میں اضافہ اورDCریٹس اور ایف بی آر ریٹس میں مسلسل اور غیر منصفانہ اضافہ ہے جو FBRریٹس میں اضافہ نا منظور ہے ،جولائی2016ء میں ٹیکسوں میں 100فیصد اضافے کے بعد رئیل اسٹیٹ کاروبار زوال پذیر ہے ،بھاری ٹیکسوں اور نان فائلر افراد پراپرٹی خریدنے پر پابندی کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ میں انوسٹمنٹ کم ہو رہی ہے ،حکومت کو باور کرانے کی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں کہ ہر فرد فیکٹری نہیں لگا سکتا اور نہ ہی نیا کاروبار شروع کرنا آسان ہے ہر پاکستانی کو اپنی بچت اپنی مرضی سے انوسٹمنٹ کرنے کی آزادی ہونی چاہیے،خصوصاََ بیرون ملک رہنے و الے پاکستانی جو سرمایہ پاکستان پہنچاتے ہیں وہ رئیل اسٹیٹ میں انوسٹمنٹ کرتے ہیں حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں مسلسل کم ہو رہی ہیں جس میں غربت اور متوسط طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے جب تک کاروبار میں اضافے کے لیے بزنس فرینڈ لی پالیسیاں نہیں بنائی جاتیں تب تک عام آدمی کی مشکلات کم نہیں ہوں گے،ٖیڈریشن آف مسلسل حکومت سے ٹیکس کم کرنے اور خوف ہراس ختم کرنے کا مطالبہ کرتی رہی ہے لیکن حکومت نے کبھی بھی مشاورت کی کوششیں نہیں کیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر فیڈریشن آف ریلیٹرز پاکستان کو فوری طور پر مشاورت کے لیے بلائے،ہم نے وزیر خزانہ کو جو سفارشات ارسال کی ہیں ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ،ہمارا متفقہ مطالبہ ہے کہ پراپرٹی کی خریدو فروخت مارکیٹ ریٹ پر ہو اور وفاقی اور صوبائی حکومتیں صرف ایک ایک فیصد ٹیکس چارج کریں ،دنیا میں اتنے زیادہ ٹیکس کہیں بھی نہیں ہیں پاکستان میں اس کاروبار کو ختم نہ کیا جائے جس کے ساتھ کروڑوں لوگ منسلک ہیں۔

میجر(ر ) رفیق حسرت

مزید : صفحہ آخر


loading...