بلاول بھٹو ایک ہفتے کے دورے پر آج بیرون ملک روانہ ہوں گے

بلاول بھٹو ایک ہفتے کے دورے پر آج بیرون ملک روانہ ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج ایک ہفتے کے دور ے پر امریکہ ،لندن اور جرمنی کیلئے روانہ ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج کراچی ائیر پورٹ سے امریکہ کیلئے روانہ ہوں گے جہاں پر وہ واشنگٹن میں نیشنل پریئربریک فاسٹ میں شرکت کریں گے، سالانہ پریئر بریک فاسٹ میں 100 ممالک کے بااثر سیاسی شخصیات کو مدعو کیاگیا ہے ،ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری تین روز تک امریکہ میں قیام کرینگے ا س دوران امریکی سینیٹرز ، اعلی ٰحکام اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری امریکہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جرمنی اور لندن بھی جائیں گے جہاں سے واپس اسلام آباد آئیں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -