مولانا قاری عبدالحمید صابری اسلام آباد میں سپرد خاک

مولانا قاری عبدالحمید صابری اسلام آباد میں سپرد خاک

اسلام آباد ( آن لائن )دینی تنظیمات ،مساجد و مدارس کے سرپرست ،ممتاز عالم دین مولانا قاری عبد الحمید صابری کا اسلام آباد میں نماز جنازہ ادا کردیا گیا ،مرحوم گزشتہ شب حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کرگئے تھے۔مولانا مرکزی جامع مسجد معاذ ابن جبل آئی ایٹ تھری کے خطیب ،پاکستان علماء کونسل کے مرکزی راہنما دینی تنظیمات و تحریکات ،مساجد و مدارس اور علماء و مشائخ کے دیگر فورمز کے متحرک اور فعال رہنما ہونے کے علاوہ متعدد دینی مدارس کے مہتمم،سکولز کے سرپرست،رفاعی اور خدمت خلق کے شعبوں میں کام کرنے والے افراد اور اداروں کے بے لوث معاون اور خدمت گار کی حیثیت سے جانے پہچانے جاتے تھے۔نماز جنازہ سے قبل تعزیتی اجتماع میں اکابر علماء اکرام مولانا قاری عبد المالک نقشبندی ،مولانا عبد المجید ہزاروی ، مولانا پیر عزیز الر حمن ہزاروی،مولانا قاری محمد عثمان ،مولانا مفتی فیروز الدین ہزاروی ،مولانا پیر برکت اللہ ربانی،مولانا اشرف علی ،مولانا قاری عبد الکریم ،مولانا عبد الر ؤوف،مولانا اسد اللہ فاروقی ،مولانا سعید اللہ الازہری ،مولانا عبد الر حمن جامی، مولانا نذیر فاروقی،مولانا عطاء اللہ دیشانی،سینئر صحافی حفیظ اللہ عثمانی، پروفیسر سجاد قمر ، جمیل فاروقی سمیت دیگر علماء شخصیات نے مولانا کے صاحبزادے اور اپنی زندگی ہی میں اس کام کی ذمہ داری خود مولانا کے حکم پر ادا کرنے والے مولانا ابوبکر صابری کی دستار بندی کی اور نماز جنازہ کی امامت کیلئے مولانا کے صاحبزادے پر اتفاق کیاگیا۔نماز جنازہ میں راولپنڈی اسلام آباد اور گردو نواح سے خصوصاً جبکہ ملک بھر سے ممتاز شخصیات نے عموماً کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف بھی دیگر سیاسی شخصیات کے ساتھ جنازے میں شریک ہوئے علاوہ ازیں سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ اسلام آباد جسٹس (ر) انور کاسی سمیت سرکاری افسران شخصیات مولانا کے عقیدت مندان نے بھرپور طریقے سے نماز جنازہ میں شرکت۔مولانا عبد الحمید صابری کو اْن کے اپنے قائم کردہ ادارے مدرسہ عمر فاروق ای بارہ اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔

انتقال

مزید : صفحہ آخر


loading...