گلوکار علی شفقت علی ڈاکوؤں سے لٹتے لٹتے بچ گئے

گلوکار علی شفقت علی ڈاکوؤں سے لٹتے لٹتے بچ گئے
گلوکار علی شفقت علی ڈاکوؤں سے لٹتے لٹتے بچ گئے

  


لاہور(شوبزرپورٹر)گلوکار علی شفقت کو علی الصبح مسلح ڈاکوؤں نے گھیر لیا گاڑی نہ روکنے اور شور مچانے پر بھاگ گئے،گذشتہ روز علی شفقت صبح 5 بجے اپنے سٹوڈیو سے گھر جارہے تھے جب انہوں نے مون مارکیٹ کراس کی توان کی گاڑی کے پیچھے سے دو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے انہیں حتی الامکان روکنے کی کوشش کی مگر علی شفقت نے شور مچاتے ہوئے گاڑی تیزرفتاری سے دوڑا دی اور لٹنے سے بچ گئے۔علی شفقت نے بتایاکہ قریب ہی تھانہ اقبال ٹاؤن تھا اور پولیس والے بھی موجود تھے مگر کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا اگر میں گاڑی روک لیتا تو شائد میں اپنے موبائلز اور نقدی سے حتیٰ کہ گاڑی سے بھی محروم ہو سکتا تھا۔علی شفقت نے مزید کہاکہ اتنی صبح پولیس گشت نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کی وارداتوں میں اضافہ ہورہاہے اس لئے پولیس کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے اگر میں گاڑی نہ دوڑاتا تو شائد مجھے مالی و جانی دونوں نقصان اٹھانے پڑتے۔

مزید : کلچر


loading...