لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ڈرامہ رائٹر منو بھائی کی یاد میں تقریب

لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ڈرامہ رائٹر منو بھائی کی یاد میں تقریب
لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ڈرامہ رائٹر منو بھائی کی یاد میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتما م نامور ادیب ،دانشور اور کالم نویس منو بھائی کی یاد میں ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا۔چیئرمین الحمرا توقیر ناصر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب و صحافت کے میدان میں منو بھائی ایک مستند حوالہ ہیں،جس میں ان خدمات ناقابل فراموش ہیں،سماجی و معاشرتی بہتری کے لئے ان کا قلم ہمیشہ سرگرم رہا،وہ اپنے کالموں میں نہ صرف مسائل کی نشاندہی کرتے تھے بلکہ ان کا حل بھی پیش کرتے تھے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے اپنے تاثرات میں کہا کہ انھوں نے کبھی سچ کا ساتھ نہ چھوڑا،نئی نسل کے لئے ان کی شخصیت مثالی ہے،ان کی تحریر کو احسن تخلیق کا رتبہ حاصل ہے۔تقریب میں مسزمنوبھائی،امجد اسلام امجد ،شاہ نواز زیدی ،سعدیہ سرمداور آئی اے رحمان نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے منوبھائی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں منوبھائی کی غزلوں اور نظموں پر مبنی ڈاکومنڑی بھی دیکھائی گئی۔

مزید :

کلچر -