اداکارہ و ماڈل سنبل اقبال کی بنکاک سے وطن واپسی

اداکارہ و ماڈل سنبل اقبال کی بنکاک سے وطن واپسی
اداکارہ و ماڈل سنبل اقبال کی بنکاک سے وطن واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل سنبل اقبال بنکاک سے واپس آتے ہی اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔سنبل اقبال چھٹیاں منانے کے لئے ایک ہفتہ قبل بنکاک گئی تھیں جہاں سے وہ گزشتہ روز کراچی پہنچیں اور بعدازاں اسلام آباد چلی گئیں جہاں وہ ڈائریکٹرمحسن مرزا کی نئی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کرائیں گی جو مری اور دیگر علاقوں میں کی جائے گی۔ اس سیریل میں ناظرین سنبل اقبال کو عمران اشرف کے ساتھ دیکھ سکیں گے۔جبکہ ان کے کردار کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفا رمنس سے بھرپور ہوگا۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ ان دنوں نجی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے’خفاخفازندگی‘میں سنبل اقبال کی پرفارمنس بہت پسند کی جارہی ہے۔
وہ ہر کردار میں اپنی جاندار اداکاری سے حقیقت کارنگ بھر دیتی ہیں۔

مزید :

کلچر -