وہاج علی ڈرامہ ’’بھرم ‘‘میں نور خان کے مقابل ہیرو کاسٹ

وہاج علی ڈرامہ ’’بھرم ‘‘میں نور خان کے مقابل ہیرو کاسٹ
وہاج علی ڈرامہ ’’بھرم ‘‘میں نور خان کے مقابل ہیرو کاسٹ

  


لاہور ( فلم رپورٹر) ایم ڈی پروڈکشنز کی نئی ڈرامہ سیریل ’’بھرم ‘‘میں وہاج علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، ڈرامہ سیریل کی ہدایات سکندر تالپور نے دیں ہیں، ڈرامے میں وہاج علی کو ایک نوجوان اور یونیورسٹی کے طالبعلم کے طور پر دکھایا گیا ہے جو کہ بڑی گہرائی اور حکمت کا اظہار کرتا ہے جو کہ اس کی عمر سے بھی کہیں زیادہ ہے، ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ وہاج علی پیشے کے اعتبار سے ایک ایف ایم آرجے ہے اور اس عمر میں وہ ایک بہترین شاعر اور فلسفیانہ خیالات کامالک ہے، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نور خان، ارسلان بٹ، ٹیپو شریف، کنزہ ملک، سلمہ حسن ، اور محسن گیلانی شامل ہیں۔اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے وہاج علی کا کہنا تھاکہ میں محسوس کررہاہوں کہ یہ کردار میرے لیے از خود بہت چیلنجنگ ہے، جس سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں میں ایک ایسے شخص کا کردار ادا کررہا ہوں جسے فلسفہ بھی پسند اور شاعری بھی ، جبکہ اس ڈرامے میں میرا کردار بہت ہی مختلف ہے، جو کہ اس سے پہلے میرے ناظرین نے مجھے اس طرح کے کردار میں کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ واضح رہے کہ وہاج علی ’’حیوان‘‘، ’’ماہ تمام ‘‘،’’دل نواز‘‘اور ہری ہری چوریاں سمیت کئی مقبول ترین ٹی وی سیریل کا حصہ رہ چکے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...