پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج کے زیر اہتمام محفل موسیقی

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج کے زیر اہتمام محفل موسیقی

لاہور (فلم رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام معروف گلوکار شفاعت اعوان کے ساتھ ایک محفل موسیقی منعقد کی گئی۔ اِس موقع پر موسیقی کے دلدادہ حضرات نے شرکت کی۔ شفاعت اعوان کے ساتھ طبلے پر محمود حسن جگو اور ہارمونیم پر اعجاز حسین نے سنگت کی۔ گلوکار شفاعت اعوان نے ماضی کے ہر دل عزیز اور زبان زدِ عام گیت ’’وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا،بہت خوبصورت انداز میں پیش کر کے بے پناہ داد سمیٹی۔ اِس موقع پر ڈاکٹر انور چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہارٹ اٹیک کی بڑی وجہ ٹینشن ہوتی ہے اور موسیقی ٹینشن کو کسی حد تک کم کرتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا حضرت علیؓ کا فرمان ہے کہ ہر حال میں اللہ کے شکر گزار بندے بن جاؤ آپ کو تمام پریشانیوں سے نجات مل جائے گی۔ اس تقریب میں نظامت کے فرائض ناہید طالب نے سرانجام دئیے۔اِس موقع پر موسیقی کے دلدادہ حضرات نے شرکت کی۔

مزید : کلچر


loading...