مودی کا دورہ کشمیر ,وادی میں آج مکمل ہڑتال ہوگی ،حریت قیادت نظر بند

مودی کا دورہ کشمیر ,وادی میں آج مکمل ہڑتال ہوگی ،حریت قیادت نظر بند

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے بھارتی ویر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل سرینگر اور دیگر علاقوں میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے ہیں۔ حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو احتجاجی مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔نریندر مودی آج مقبوضہ علاقے کا دورہ کریں گے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے سرینگر، جموں اور دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں ، بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے اپنے سیکورٹی اقدامات کو جانچنے کیلئے سرینگر کے علاقے لالچوک میں میں ایک مشق بھی کی جس دوران ڈورن کیمروں کا بھی استعمال کیا ۔ اس دوران گاڑیوں ،ان میں سوار مسافسروں اور راہگیروں کی تلاشی لی گئی جس کے بعد لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ قابض فورسز نے سرینگر کے اہم مقامات پر مزید چیک پوسٹیں بھی قائم کر دی ہیں، نریندر مودی بجلی کے ایک منصوبے کے افتتاح کیلئے آج مقبوضہ علاقے کا دورہ کریں گے،سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی وزیر اعظم کے دورے کیخلاف کل مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔c

مزید : صفحہ اول


loading...