ماضی میں دست وگریبان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے مک مکا لرلیا ،شاہ محمود قریشی

ماضی میں دست وگریبان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے مک مکا لرلیا ،شاہ محمود ...

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیصلہ کن قوت صرف اور صرف عوام ہیں اور وہ فیصلہ کرچکے ہیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل تک پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ باہم دست و گریبان تھے، آج دونوں مک مکا کربیٹھے ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈیل اگر ہوئی ہے تو پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان ہوئی ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت، آئین اور اٹھارہویں ترمیم کو کوئی خطرہ نہیں، اٹھارہویں ترمیم پر سیاسی جماعتیں غیر ضروری واویلا کررہی ہیں۔حج پالیسی سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی فریضہ حج ادا کرسکیں، چاہتے ہیں کہ عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔شاہ محمود قریشی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی پی اور (ن) لیگ کے رہنماؤں پر مقدمے ہمارے دور میں نہیں بنے۔

شاہ محمود

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ،ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں رہنماوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ وزیر خارجہ نے حریت رہنماء کولندن کانفرنس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا،ٹیلیفونک رابطے میں اقوام متحدہ کی کشمیر بارے رپورٹ جبکہ برطانوی پارلیمانی گروپ کی کشمیر سے متعلق رپورٹ بھی زیر غور آئی،اس موقع پر حریت چیرمین سید علی گیلانی نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

وزیر خارجہ/علی گیلانی

مزید : صفحہ اول


loading...