ایران کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

ایران کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

تہران(مانیٹر نگ ڈیسک)ایران نے طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہویزا کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔امیر حاتمی کے مطابق 12 سو کلو میٹر تک مار کی صلاحیت کے میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔ایرانی وزیر دفاع نے بتایا کہ میزائل نچلی سطح پر پرواز کر کے ساکت اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کامیاب تجربہ

مزید : صفحہ اول


loading...