’’بھارت سے لینگے آزادی‘‘ ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈبن گیا

’’بھارت سے لینگے آزادی‘‘ ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈبن گیا

لاہور (آن لائن) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر سے ایک روز قبل ٹویٹر پر ’’بھارت سے لیں گے آزادی‘‘ ٹرینڈ ٹاپ پر رہا۔مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سوشل میڈیا پر ’’جاگ اٹھا کشمیر‘‘ کے عنوان سے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔گزشتہ روز ٹاپ پر آنے والا ٹرینڈ بھارت سے لیں گے آزادی بھی اسی مہم کا حصہ ہے۔ٹرینڈ میں ڈاکٹر ،پروفیسرز ،طلباء اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔یہ ٹرینڈ رات گئے تک ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا جس میں کشمیر کے حوالہ سے بات کی گئی اور بھارتی مظالم کو پوسٹرز کے ذریعے اجاگر کیا گیا۔ جاگ اٹھا کشمیر کے عنوان سے جاری مہم کا مقصد کشمیریوں کو یقین دلانا ہے کہ ان کی اس جدوجہد میں پاکستانی قوم کسی صورت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

مزید : صفحہ اول


loading...