نئے پاکستان میں گیزر بھی’’ عیاشی قرار‘‘

نئے پاکستان میں گیزر بھی’’ عیاشی قرار‘‘

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نئے پاکستان میں پانی گرم کرنے کیلئے استعمال ہونیوالے گیزر کا شمار لگژری میں ہونے لگا۔وفاقی وزیر پیٹر و لیم اور قدرتی وسائل غلام سرور خان نے گیزر کو لگژری آئٹم قرار دیدیا۔جیو نیوز کے پروگرام 'نیا پاکستان' میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے عوام کو پانی چولہے پر گرم کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔خیال رہے ہر سال بجٹ پر حکومت کی جانب سے پر تعیش اشیاء پر اضافی ٹیکس عائد کیا جاتا ہے، ان اشیاء میں ایئرکنڈیشنر، سگریٹ، ریفریجریٹر، گاڑی، میک اپ کا سامان وغیر شامل ہوتے ہیں۔پرتعیش اشیاء عام طور پر انہیں کہا جاتا ہے جو اضافی اخراجات کرکے اپنی سہولت کیلئے حاصل کرتا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...