1لاکھ 60ہزار خفیہ اکاؤنٹس کی تفصیلات ایف بی آر کو موصول ،مالکان کو نوٹسز جاری

1لاکھ 60ہزار خفیہ اکاؤنٹس کی تفصیلات ایف بی آر کو موصول ،مالکان کو نوٹسز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) بیرون ملک چھپائے گئے ایک لاکھ 60ہزار اکاؤنٹس کی تفصیلات ایف بی آر کو مل گئیں، 4ہزار 8سواکاؤنٹس میں ایک لاکھ ڈالر سے زائد رقم کا انکشاف ہوا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اکاؤنٹس کی چھان بین شروع کر دی۔ ایف بی آر کے مطابق کئی اکاؤنٹس میں 10لاکھ ڈالر سے زائد رقم بھی موجود ہے، پہلے مرحلے میں اکاؤنٹس سے متعلق ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے، اکاؤنٹس کس کے ہیں اور رقم کہاں سے آئی، معلوم کیا جائے گا، اکاؤنٹس کے مالکان کو پہلے مرحلے میں نوٹس بھیجے جائیں گے، اکاؤنٹس کے مالکان نہ جواب نہ دیا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید :

صفحہ اول -