خدمت خلق فاؤنڈیشن کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات کا دائرہ وسیع

خدمت خلق فاؤنڈیشن کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات کا دائرہ وسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) خدمت خلق فاونڈیشن کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا، ایف آئی اے نے کے کے ایف کی 48 گاڑیوں کو مشکوک قرار د یتے ہوئے تمام گاڑیوں کی تفصیلات محکمہ ایکسائز سے طلب کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم بانی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ سکینڈل میں اہم پیشرفت، ایف آئی اے نے کے کے ایف کی 48 گاڑیوں کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تمام گاڑیوں کی جانچ پڑتال شروع کر دی۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے کاونٹر ٹیررازم ونگ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کو خط لکھ کر گاڑیوں کی تمام تفصیلات مانگ لیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے 48 گاڑیوں کے نمبرز بھی فراہم کر دیئے گئے جن کی تصدیق شدہ دستاویزات طلب کی گئیں ہیں۔خدمت خلق فاونڈیشن کے زیر استعمال 48 گاڑیوں کی خریدو فروخت پر پابندی کی سفارش بھی کر دی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ زیر تفتیش گاڑیوں کی دستاویزات میں ردوبدل کے ذمہ دار پر جرمانہ اور سزا ہوسکتی ہے۔ ایف آئی اے تفتیشی افسر نے خط کی نقول انسداد دہشت گردی عدالت میں بھی جمع کرا دی۔
خدمت خلق

مزید :

صفحہ اول -