وزیراعطم عوامی شکایات ردی کی ٹوکری میں پھینکے جانے پر برہم

وزیراعطم عوامی شکایات ردی کی ٹوکری میں پھینکے جانے پر برہم

لاہور (آن لائن) عوامی شکایات کے ازالے کیلئے بنائے جانیوالے پرائم منسٹر پورٹل میں وصول ہونیوالی شکایات کو ردی کی ٹوکری میں پھینکے جانے پر وزیراعظم عمران خان نے مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان سے رپورٹ طلب کر لی۔ گزشتہ روز وزیراعظم اس صورتحال کے پیش نظر بیوروکریسی پر پھٹ پڑے اور سرکاری محکموں کے افسران کیخلاف تادیبی کارروائی کا بھی عندیہ دیا، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پرائم منسٹر پورٹل میں وصول ہونیوالی شکایات کو نظر انداز کیے جانے کے سلسلے میں محکمہ پولیس پہلے نمبر پر ہے جبکہ صحت، تعلیم اور بلدیات سمیت دیگر سر کا ر ی محکموں کا رویہ بھی اس سے مختلف نہیں۔

وزیر اعظم برہم

مزید : صفحہ اول


loading...