حمزہ شہباز آج لندن روانہ ہوں گے

حمزہ شہباز آج لندن روانہ ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز آج (اتوار ) لندن روانہ ہوں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ حمزہ شہباز لاہور سے قطر ایئر ویز کی پرواز کے ذریعے براستہ دوحہ لندن جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف 9روزہ نجی دورے پر لندن جا رہے ہیں جہاں سے وہ 12فروری کی رات واپس وطن کیلئے روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا جس پر انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ جس پر عدالت نے ان کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھااور وزارت داخلہ نے بھی انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی ۔وزارت داخلہ کے مطابق ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت 10 دن تک ہوتی ہے جس کی مدت بڑھا کر 30دن تک کی جاسکتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -