طالبان اور افغان حکومت میں آئندہ ہفتے ماسکو کی میزبانی میں مذاکرات متوقع

طالبان اور افغان حکومت میں آئندہ ہفتے ماسکو کی میزبانی میں مذاکرات متوقع

کابل(آن لائن) طالبان اورافغان حکومت میں آئندہ ہفتے روس کے دارالحکومت ماسکو میں ملاقات اور مذاکرات متوقع ہیں،امریکی ا خبا ر کی رپورٹ کے مطابق طالبان سے ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی شامل نہیں ہونگے جبکہ افغان وزارت خار جہ کے ترجمان صبغت ا حمد ی کا موقف ہے اس موقع پر ایسی ملاقات کی ضرورت نہیں، یہ سیاسی ڈرامہ ہے جس سے افغان امن عمل میں کردا ر اد ا نہیں ہو گا ۔ ر پو ر ٹ کے مطابق ملاقات منگل اور بدھ کے روز ہوگی جس کیلئے اہم سیاسی رہنماؤں کو ملاقات میں شرکت کے دعوت نا مے بھجوا دیے گئے،ملاقات مبینہ طور پر کریملن کے ملکیتی پریذیڈنٹ ہوٹل میں ہو گی، اس حوالے سے روسی سفیر برائے افغانستان نے اہم کردار ادا کیا، طالبان کے مطا بق اس ملاقات کا راستہ روسی حکومت نے ہموار کیا ۔

طالبان مذاکرات

مزید : صفحہ اول


loading...