وزیراعظم نے بارشیں اور برفباری ملک کیلئے اللہ کا انعام قرار دیدیا

وزیراعظم نے بارشیں اور برفباری ملک کیلئے اللہ کا انعام قرار دیدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستان میں ہونیوالی بارشیں اور برفباری حقیقت میں اللہ کا انعام ہیں ۔ آ ج کل پاکستان کے شہری علاقوں میں موسم سرما کی بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے نا صرف سردی کی شد ت میں اضافہ ہو گیا ہے بلکہ پانی کی قلت بھی کافی حد تک دور ہو گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اکثر و بیشتر سو شل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغامات قوم کو بھیجتے رہتے ہیں اور موجودہ بارشوں کے حوالے سے بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ملک بھر میں ہونیو الی بارشوں اور برفباری کو اللہ کا انعام قرار دیا اور کہاہے ہماری بارانی فصلوں کیلئے یہ بارشیں بروقت ہیں،ان بارشوں سے نا صرف زیر زمین پانی کی سطح بلند ہو گی بلکہ برف پگھل کر دریاؤں کا حصہ بھی بنے گی۔

بارشیں انعام

مزید : صفحہ اول


loading...