نوازشریف نے این آراو مانگا نہ کبھی مانگیں گے، شاہد خاقان عباسی

نوازشریف نے این آراو مانگا نہ کبھی مانگیں گے، شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف نے کبھی این آراو مانگا نہ کبھی مانگیں گے، وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور نواز شریف پر کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہو سکا،حکومت نے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ کیا ، ان سے کوئی خیر کی توقع نہیں، شیخ رشید کے بیانات کو اہمیت نہیں دیتا ۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ تمام جماعتوں کے منشور میں ہے، فخر ہے جو کام جنوبی پنجاب میں ن لیگ نے کئے وہ کسی نے نہیں کیے، ہم نے صوبہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے لیے اسمبلی میں قراردادیں پیش کیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کے اندر ترقی کی رفتار رک گئی ہے، موجودہ حکومت کو چاہیے کہ ترقی کے کاموں کو آگے لے کر چلے، حکومت نے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ کیا ہے اس لیے ان سے کوئی خیر کی توقع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال جو حاجی جائے گے وہ 63فیصد زیادہ پیسے دیں گے، حکومت کو حج پر سبسڈی دینی چاہیے۔ 3میڈیکل بورڈز کی رپورٹ پرنوازشریف کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -