ہم جیل سے لا رہے ہیں ، شہباز شریف گالیاں دے رہے ہیں، نعیم الحق
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ کو ہم جیل سے نکال کر لا رہے ہیں ، آپ ہمیں گالیاں دے رہے ہیں،نوازشریف کو سہولیات دستیاب ہیں ، مسلم لیگ (ن)کی طرف سے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جارہاہے ،ہمیں پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے تعاون کی ضرورت ہے، پاکستان کے دور دراز کے شہروں میں بھی کھیلوں کے گراؤنڈ کے علاوہ کئی ارب درخت لگائیں گے۔نعیم الحق نے راولپنڈی پبلک پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صحافی حضرات سے تاخیر پر آنے پر معذرت خواہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کو پانچ ماہ ہو چکے وزیر اعظم کی خواہش ہے جگہ جگہ کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ یہاں پہنچ کر خوشی ہوئی اور یہ اقدام قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دور دراز کے شہروں میں بھی کھیلوں کے گراؤنڈ کے علاوہ کئی ارب درخت لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں نئی نسل ایک صحت مند ماحول میں نشو نما ہو۔ انہوں نے کہاکہ وہ ہیرے جو ریت میں چھپے ہوئے ہیں وہ اپنے کھیل سے ملک کا نام روشن کر سکیں۔ انہوکں نے کہاکہ وزیراعظم انقلابی تبدیلی لا رہے ہیں اور مزید گراؤنڈ بھی بنا رہے ہیں۔
نعیم الحق