کرپٹ عناصر کو نہیں چھوڑیں گے، وفاقی وزیرفیصل واوڈا

کرپٹ عناصر کو نہیں چھوڑیں گے، وفاقی وزیرفیصل واوڈا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی دونوں جماعتوں کی اہم قیادت پہلے ہی بدعنوانی کے مقدمات کا سامنا کر رہی ہے، حکومت کرپٹ عناصر کو نہیں چھوڑے گی ، حکومت غریب عوام کی مشکلات کو حل کرنے اور ملکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے اہم اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ اپوزیشن کا روز کا ڈرامہ صرف احتساب کے عمل سے توجہ ہٹانے کیلئے ہے ،ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا تحریک انصاف عوام کی حمایت سے اقتدار میں آئی ہے اور کسی دباؤ کے بغیر تمام حکومتی معاملات کو آزادانہ طور پر چلا رہی ہے، موجودہ حکومت نے جب احتساب کی بات کی تو حزب اختلاف نے رونا دھونا شروع کر دیا کہ جمہوریت کو خطرہ لاحق ہے۔ حزب اختلاف کے مزید اراکین جنہوں نے ماضی میں کرپشن کی انہیں بھی احتساب کے عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فیصل واوڈا

مزید : صفحہ اول


loading...