سانحہ 12مئی،وسیم اختر سمیت 21 ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد

سانحہ 12مئی،وسیم اختر سمیت 21 ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 12 مئی کیس میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت 21 ملزمان پر ترمیمی فردِ جرم عائد کردی۔ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے تفتیشی افسر اور گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 12 مئی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔میئرکراچی وسیم اختر،عمیرصدیقی اور دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت درخواستِ ضمانت پروکیل سرکارنے دلائل مکمل کرلئے۔دوران سماعت عدالت نے 21 ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی۔ترمیمی فرد جرم ملزم عبدالزاہد کی گرفتاری پر عائد کی گئی۔جس پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔اس موقع پر عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے تفتیشی افسر اور گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔جبکہ عدالت نے 17 مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئیے ہیں۔
وسیم اختر

مزید :

صفحہ اول -