پی ایس ایل 4،پشاور زلمی ’’کٹ‘‘ کی رونمائی کل ہوگی

پی ایس ایل 4،پشاور زلمی ’’کٹ‘‘ کی رونمائی کل ہوگی

لاہور،پشاور(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل سیزن 4کے لیے پشاور زلمی کی کٹ کی رونمائی’’کل‘‘ ہو گی۔گورنر ہاوس میں ہونیوالے ایونٹ میں پشاور زلمی کے تمام سپرسٹار کرکٹر، کوچز اور ٹیم مینجمنٹ شریک ہوگی۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کے مطابق ڈیرن سیمی کا شاندار استقبال روایتی انداز میں کیا جائیگا ۔پشاور زلمی کے سٹار کرکٹز مصباح الحق ، کامران اکمل، وہاب ریاض ، عمر امین ، عمید آصف ، ابتسام شیخ ، ثمین گل بھی شریک ہوں گے،پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی، صدر ظہیر عباس، مینٹور یونس خان ، ہیڈکوچ محمد اکرم، مینجر ارشدخان شریک بھی شریک ہوں گے۔پشاورزلمی نے پی ایس ایل سیزن فورکے لیے بھی ماہرہ خان کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر برقراررکھنے کا اعلان کیا ہے۔پشاورزلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ ماہرہ خان کو ایک مرتبہ پھرزلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ماہرہ خان پشاورزلمی کی بڑی سپورٹرز میں سے ایک ہیں اور پی ایس ایل تھری میں بھی پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر اور دبئی میں ہونیوالے میچز اورکراچی میں ہونیوالے پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کی سپورٹ کے لیے موجود تھیں۔میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل نمبرون فرنچائز نے کھیلوں کے ساتھ تعلیم کے فروغ کے لیے بھی بیڑہ اٹھالیا۔ پشاور زلمی اور سٹی سکول کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔لاہور میں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی اور سٹی سکول کے چیف آپریٹنگ آفیسر شہزاد خان نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پشاور زلمی کی ٹیم اور کرکٹرز پی ایس ایل فور کے دوران تعلیم کے فروغ کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔ اور سٹی اسکول اور ان کے تمام طلبا کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔سٹی سکول کے چیف آپریٹنگ آفیسر شہزاد خان نے بھی پشاور زلمی کیساتھ پارٹنرشپ پر خوشی کا اظہار کیا۔پشاور زلمی اور ٹپال دانے دار کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،ٹپال دانے دار پشاور زلمی کا آفیشل ٹی پارٹنر بن گیا۔میڈیا اور برانڈ ویلیو برانڈ کے اعتبار سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی اور ٹپال دانے دار کے درمیان پارٹنرشپ طے پاگئی۔پاکستان سپر لیگ سیزن فور کیلئے ٹپال دانے دار پشاور زلمی کا آفیشل ٹی پارٹنر بن گیا۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ ٹپال دانے دار کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں کہ ٹپال جیسے مستند برانڈ کا پشاورزلمی سے منسلک ہونا باعث اعزاز ہے ۔پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں اپنا پہلا میچ پندرہ فروری کو دبئی میں کھیلے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...