سری لنکن بیٹسمین کرونارتنے گیند لگنے سے زخمی، ہسپتال منتقل

سری لنکن بیٹسمین کرونارتنے گیند لگنے سے زخمی، ہسپتال منتقل

کینبرا (این این آئی)آسٹریلین دارالحکومت کینبرا میں میزبان کرکٹ ٹیم کے سری لنکا کے ساتھ کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن بیٹسمین ڈیموتھ کرونارتنے گردن میں گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکن اوپنر اس وقت ہوئے انجری کاشکار ہوئے جب آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی گیند ان کی گردن پر جا لگی۔آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی باؤنسر لگنے سے سری لنکن بیٹسمین ڈیموتھ کرونارتنے گراؤنڈ میں گر گئے۔آسٹریلین فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی گیند کی رفتار 142 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔کرونارتنے کو اسٹریچر پر لٹا کر گراؤنڈ سے ہسپتال لے جایا گیا، ہسپتال جاتے ہوئے سری لنکن اوپنر میڈیکل اسٹاف سے باتیں کر رہے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...