ہیمسٹرنگ انجری،محمد حفیظ کی دوسرے میچ میں بھی شرکت مشکوک

ہیمسٹرنگ انجری،محمد حفیظ کی دوسرے میچ میں بھی شرکت مشکوک

جوہانسبرگ (آن لائن)ہیمسٹرنگ انجری کے شکاراوپنر محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شرکت مشکوک ہے۔ان کو پلینگ الیون کا حصہ بنانے سے پہلے فٹنس ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، سابق کپتان آخری ون ڈے میں ہیمسرنگ انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔آرام کے لیے زیادہ وقت نہ ملنے پر وہ پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے،اطلاعات کیمطابق سینئر بلے باز ابھی مکمل طورپر تکلیف سینجات نہیں پاسکے۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں صرف ایک دن باقی ہے اور اتوار کو شیڈول میچ بھی دوپہر کو شروع ہونا ہے، اس لیے محمد حفیظ کی دوسرے میچ میں پلینگ الیون میں شمولیت کے بہت کم امکانات ہیں۔میچ کے آغاز سے پہلے ڈاکٹر ایک بارپھر ان کا ٹیسٹ لیں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...