شعیب ملک نے ساتھی کرکٹرز کیساتھ 37ویں سالگرہ منائی

شعیب ملک نے ساتھی کرکٹرز کیساتھ 37ویں سالگرہ منائی

کیپ ٹاؤن(بیورورپورٹ)سرفراز احمد کی معطلی کے بعد قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے شعیب ملک نے ساتھی کرکٹرز کے ساتھ اپنی 37ویں سالگرہ منائی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل پیچ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی گئی جس میں قومی ٹیم کے موجودہ کپتان کو ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔کیپ ٹاون میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد ہوٹل پہنچ کرشعیب ملک نے سالگرہ کا کیک کاٹا، ٹیم کے ارکان نے ہیپی برتھ ڈے گنگنانے کے ساتھ تالیاں بجائیں اور شعیب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر شعیب ملک نے ٹیم کے ارکان کا شکریہ اداکرتے ہوئے دعاوں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔یکم فروری کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے شعیب ملک اب تک 35 ٹیسٹ، 279 ون ڈے اور 109 ٹی ٹوئنٹی میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں۔پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارتی بلے باز روہت شرما کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 49 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، اسطرح شعیب ملک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے، روہت شرما نے 2237 رنز بنا رکھے تھے جبکہ شعیب ملک نے 2239 رنز بنا لئے ہیں اور اب شعیب کے پاس ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی میں نئی تاریخ رقم کرنے کا بہترین موقع ہے، انہیں گپٹل کا عالمی ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 34 رنز کی ضرورت ہے اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف رواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں یہ سنگ میل عبور کر لیں گے، گپٹل 2272 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...