پاکستانی قوم کرکٹ سے پیار کرنیوالی ہے : گس لوگی

پاکستانی قوم کرکٹ سے پیار کرنیوالی ہے : گس لوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آن لائن)مشہور سابق ویسٹ انڈین کرکٹر اور پاکستان کا دورہ کرنے والی ویمن کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ گس لوگی نے عمران خان کی قیادت پربھرپوراعتمادکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جیسے ٹیم کی قیادت کی،ویسے پاکستان کی قیادت کریں گے توفائدہ ہوگا،عمران خان کیلیے بطوروزیراعظم نیک خواہشات کااظہارکرتاہوں،امید ہے کہ غیرملکی ٹیمیں بھی جلدپاکستان کادورہ کریں گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گس لوگی نے ماضی میں کئے جانے والے دورہ پاکستان کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے بڑی یادیں وابستہ ہیں،میں جب بھی پاکستان آیامجھے بہت پیارملا ،پاکستانی قوم کرکٹ سے پیار کرنیوالی قوم ہے،پاکستان میں کرکٹ آہستہ آہستہ واپس آرہی ہے،پاکستان میں پہلے چھوٹے شہروں میں بھی میچزہوتے تھے جس سے کرکٹ کوترقی ملی،پہلے ہم ہرجگہ آسانی سے گھومتے پھرتے تھے،اب تھوڑامختلف پروٹوکول ہے،امید ہے جلد پاکستان میں سب کچھ پہلے جیساہوجائیگا اور غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان کادورہ کریں گی۔گس لوگی کا کہنا تھا کہ 1992ورلڈ کپ میری زندگی کے یادگار واقعات میں سیایک ہے، 1992کاورلڈکپ عمران خان نینوجوان کھلاڑیوں کیساتھ جیتاتھا،اس دورمیں ہمیں وقاریونس کوکھیلنا بہت مشکل ہواکرتاتھا۔ انہوں نے کہا کہ کب وقار یونس کی گیند وکٹ کولگ جاتی؟معلوم نہیں پڑتا تھا۔مشہور سابق ویسٹ انڈین کرکٹر گس لوگی نے پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے بہترین انتظامات ہیں،امیدکرتا ہوں دیگرغیرملکی ٹیمیں بھی جلدپاکستان کادورہ کریں گی۔