ٹینس سٹار اینڈی مرے کیلئے" تحفہ" پریشانی کا باعث بن گیا

ٹینس سٹار اینڈی مرے کیلئے" تحفہ" پریشانی کا باعث بن گیا

لندن(آئی این پی )برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کی عیادت کیلئے جانیوالے سوئس ٹینس سٹار اسٹینیسلاس واورینکا نے انہیں جو تحفہ پیش کیا وہ اینڈی مرے کیلئے ’’پریشانی ‘‘ کا باعث بن گیا۔ مرے ان دنوں کولہے کے آپریشن کے بعد ہسپتال میں داخل ہیں۔ واورینکا نے انہیں ایک دیوہیکل کھلونا ریچھ تحفے میں دے دیا ہے جس کیساتھ تصاویر شیئر کرکے اینڈی مرے کا مذاقاًکہنا تھا جب میں گھر جاؤں گا تو میرے بچے اس ریچھ کیلئے لڑیں گے۔ بہتر ہوگا کہ واورینکا ایسا ہی ایک اور ریچھ لے آئیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...