مارٹن گپٹل بھارت کے خلاف آخری ایک روزہ میچ سے باہر ہو گئے

مارٹن گپٹل بھارت کے خلاف آخری ایک روزہ میچ سے باہر ہو گئے

ویلنگٹن(اے پی پی)نیوزی لینڈ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ سے باہر ہو گئے، وہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان آخری ایک روزہ میچ (آج) اتوار کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گپٹل کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے وہ آخری ایک روزہ میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، ٹی ٹونٹی سیریز میں ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔ گپٹل کی انجری کا مطلب ہے کہ اب کولن منرو دوبارہ اوپننگ جگہ سنبھالیں گے، انہیں چوتھے ایک روزہ میچ سے ڈراپ کیا گیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...