یارکشائر نے جونی بیئرسٹو کے معاہدے میں تین برس کی تجدید کر دی
لندن(اے پی پی) یارکشائر نے انگلش وکٹ کیپر بلے باز جونی بیئرسٹو کے معاہدے میں تین برس کی توسیع کر دی۔ کاؤنٹی کلب نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیئرسٹو تجربہ اور باصلاحیت کھلاڑی ہیں ان سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ بیئرسٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ یارکشائر کے ساتھ توسیع معاہدے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں، بحیثیت سینئر کھلاڑی میری کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔ واضح رہے کہ بیئرسٹو نے 11 ہزار سے زائد فرسٹ کلاس رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 24 شاندار سنچریاں اور 60 نصف سنچریاں شامل ہیں۔