کراچی، یومِ پاکستان کے حوالے سے تین روزہ تقریب

کراچی، یومِ پاکستان کے حوالے سے تین روزہ تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں یومِ پاکستان کے حوالے سے تین روزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔تقریبات یکم سے تین فروری تک جاری رہیں گی۔تقریبات میں ملک بھر کے نامور گھڑسوار، نیزہ باز اور علاقائی رقاص اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ انفرادی دوڑ کے مقابلے، ہارس اینڈ کیمل ڈانس، رائیڈنگ، اور فاسٹ روپ ریپیلنگ سمیت متعدد مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں ۔تقریبات کے آخری روز پاکستان نیوی کے ایس ایس جی کمانڈوز اسکائی ڈائیونگ اور فری فال کا مظاہرہ کریں گے۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر سندھ عمران اسمعیل اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز تھے۔مہمانِ خصوصی نے مقابلوں میں شامل کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ،ا سکول، کالج اور یونیورسٹی طلباوطالبات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...