تحریک آزادی جموں کشمیر کے تحت یکجہتی کارواں آج ہوگا

تحریک آزادی جموں کشمیر کے تحت یکجہتی کارواں آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک آزادی جموں کشمیر کے تحت یکجہتی کشمیر کارواں آج 3فروری کو ہوگا۔ حسن اسکوائر سے سفاری پارک تک کارواں کی قیادت سیاسی، مذہبی و کشمیری جماعتوں کے رہنما کریں گے۔ کارواں کے اختتام پر سفاری پارک کے سامنے یونیورسٹی روڈ پر کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی۔ کارواں کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز گلشن اقبال میں کارواں کے حوالے سے اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ شہر کے مختلف مقامات سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلے دوپہر2 بجے حسن اسکوائر پہنچیں گے، جہاں سے کشمیر کارواں کا آغاز ہوگا۔ جس کے اختتام پر سفاری پارک کے سامنے بڑی کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی۔ تحریک آزادی جموں کشمیر نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اہالیان کراچی سے کارواں میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔