تحریک لبیک کے39 کارکن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

تحریک لبیک کے39 کارکن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے تحریک لبیک کے39 کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔ہفتہ کو تحریک لبیک کے 39 کارکنان کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا گیا،ملزمان پیشی کے دوران نعتیہ کلام پڑھتے رہے ،عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،ملزمان کو نیوٹاون اور آٹلری میدان پولیس نے پیش کیا، پولیس کے مطابق ملزمان پر ہنگامہ آرائی، دہشت پھیلانے اور پولیس گاڑی کو توڑنے کے مقدمات داخل ہیں، ملزمان نے پولیس پر حملہ کیا، پولیس گاڑی کی توڑ پھوڑ کی،ملزمان پر نیو ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،عدالت میں ملزمان کے نام پکار کر حاضری لگائی گئی،عدالت میں نام پکارنے پر گرفتار افراد لبیک کہ کر جواب دے رہے ہیں،عدالت 14یوم میں مقدمہ چالان طلب کرلیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...