سندھ کے آفت زدہ اضلاع کے زرعی قرض معاف کیے جائیں،اسماعیل راہو

سندھ کے آفت زدہ اضلاع کے زرعی قرض معاف کیے جائیں،اسماعیل راہو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) گزشتہ روز ملک کی زرعی شعبے کی ترقی کے متعلق وزیراعظم کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کے بعد سندھ کے صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے سندھ حکومت کی جانب سے آفت زدہ قرار دیے گئے سندھ کے 8 اضلاع کا زرعی قرض معاف کروانے کہ لیے لکھا گیا خط وزیراعظم عمران خان کو ارسال کردیا ہے۔۔ زراعت کے صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے خط میں کہا ہے کہ سندھ کے آفت زدہ اضلاع کے زرعی قرض معاف کیے جائیں، کیوں کہ وہاں کہ کاشتکار قرض نہیں دے سکتے، بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکار، عمرکوٹ، دادو، جام شورو، سانگھڑ اور قمبر شہدادکوٹ آفت زدہ علاقوں میں شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کی جانب سے خریف اور ربیع کے لیے سال 2018 میں قرض لیے گئے تھے وہ معاف کیے جائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرانے زرعی قرضوں بقایاجات 2020 تک ملتوی کی جائیں اور ان پر سال 2020 کا ویاج بھی بند کیا جائے۔