کوسٹ گارڈز کی کاررائی ،کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

کوسٹ گارڈز کی کاررائی ،کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر بلوچستان میں کارروائی کے دوران منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق وندر بلوچستان کے علاقے میں کارروائی کرکے کوئٹہ سے بذریعہ مسافر کوچ کراچی لائی جانے والی 105کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی ۔کارروائی کے دوران کو اسمگلر ز کو بھی گرفتار کیا گیا ۔دوسری کارروائی میں کوسٹ گارڈز نے مسافر کوچ سے 3کلوحشیش برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔برآمد ہونے والی منشیات کی مجموعی مالیت 2کروڑ روپے سے زائد ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...