ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی

ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت16 فروی تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو احتساب عدالت میں جے جے وی ایل کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔سماعت کے موقع پر شعیب وراثی،ذوہیر صدیقی،اقبال زیڈ احمد،خالد رحمان و دیگر پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے گواہ شکیل احمد پیش ہوا ،عدالت ریفرنس کی مزید سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی ،ڈاکٹر عاصم نے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازات لے رکھی ہے ،ملزمان پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں کرپشن کا الزام ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...