الخدمت کے تحت130 باہمت یتیم بچو ں میں تحائف تقسیم کئے گئے

الخدمت کے تحت130 باہمت یتیم بچو ں میں تحائف تقسیم کئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت لاھور کے معروف ادارے رائل ٹیگ کی جانب سے 130باہمت یتیم بچوں کیلئے فراہم کردہ تحا ئف تقسیم کردیئے گئے ۔تحائف تقسیم کرنے کی تقریب ہفتے کی سہ پہر الخدمت ہیڈآفس میں منعقد ہوئی ،باہمت یتیم بچوں میں تحائف ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی سوئی صدرن گیس کے ڈپٹی جنرل منیجر سلمان صدیقی ،فاگ کے سینئر منیجر فیاض ابڑو ، ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز الخدمت کراچی قاضی سید صدرالدین ،اردیو یونیورسٹی کے ہیڈ آف سوشل ورک ڈپارٹمنٹ استادڈاکٹر عبدالمالک ودیگر نے تحائف تقسیم کئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راشد قریشی نے کہا کہ یتیم بچے ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں۔یہ باہمت بچے معاشرے کے کارآمدبچے ہیں انہیں لاوارث اورکچھ اورنام دینا درست عمل نہیں ہے ،الخدمت کے زیر کفالت رہنے والے بہت سے بچے اس وقت ؂ میڈیکل اورانجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہی بچے آئندہ ملک کانام روشن کریں گے ۔راشد قریشی نے کہا کہ بنی مہربان محمد ؐ کی بھی تعلیمات یہی ہیں ۔معاشرے کے ہرفرد کو چاہیے کہ وہ آگے آئے اور یتیموں کی کفالت کرے ۔قبل ازیں عنایت اللہ اسماعیل نے اپنے خطاب میں شرکا کو بتایا کہ الخدمت 7شعبہ جات میں کام کررہی ہے ،جس میں کفالت یتامیٰ،صاف پانی،صحت ،تعلیم ،مواخات ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ ،کمیونٹی سروسزخدمات شامل ہیں، انہوں نے مام شعبہ جات سے متعلق تفصیلات سے آگا ہ کیا ۔انہوں نے کہ الخدمت کے رضاکار پورے کراچی میں کام کر رہے ہیں ۔اس وقت شہر میں 1115بچوں کی کفالت کی جارہی ہے ،جبکہ کفالت کے ساتھ ان کی شخصیت اورکردار کی تعمیر بھی کی جاتی ہے ۔اس کیلئے ہرماہ پروگرام کیے جاتے ہیں ،جن میں بچوں کی ماؤں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے،سینئر صحافی فرقان احمد نے الخدمت کی خدمات کوسراہا اورکہا کہ لوگوں کو چاہیے وہ خدمت کے عمل میںآگے آئیں اورکفالت یتامیٰ پروگرام سے دوسرے یتیم بچوں کی بھی کفالت ہو سکے ۔