کراچی میں ایک ہی روز 2مرتہ زلزلے کے جھٹکے،شام کو آدھا ملک لرز اٹھا،بھارت، انڈونیشیا میں بھی 6.4اور 6.1کی شدت کے ارتھ کوئیک

کراچی میں ایک ہی روز 2مرتہ زلزلے کے جھٹکے،شام کو آدھا ملک لرز اٹھا،بھارت، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد،لاہور، پشاور، کراچی،کوئٹہ (سٹاف رپورٹرز، مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اورخیبر پختونخوا، صوبہ بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ، گلگت بلتستان، کراچی گزشتہ روز مختلف اوقات میں 5.8کی شدت کے آنیوالے زلزلوں کے جھٹکوں سے لرز اٹھے ، کام ،کاروبار، گھریلو امور میں مصروف شہری کلمہ طیبہ اور دورد پاک کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات پر نکل آئے ،اللہ تعالیٰ کے کرم و فضل سے کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز شام پانچ بجے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور، ایبٹ آباد، مر ی ، ہری پور، مردان،ڈیرہ اسماعیل خان ، بونیر، لوئر دیر، بنوں، کرک ، چارسدہ، مالاکنڈ، بٹگرام، صوابی، کوہاٹ، لنڈی کوتل، سوات، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، کوہستان، دیر بالا، نوشہرہ، چترال، شمالی وزیر ستان ، پنجاب کے دارالحکومت لاہورسمیت راولپنڈی ، فیصل آباد، سرگودھاشیخو پورہ، میانوالی ،چنیو ٹ، خو شا ب، چیچہ وطنی اور گرد نواح کے علاقوں گلگت بلتستان اور کشمیر میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں ،دکانوں، دفاتر اورمارکیٹوں سے کلمہ طیبہ اور دورد پاک کا ورد کرت باہر نکل آئے، پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے نیشنل سیزمک مانیٹرنگ سینٹر اسلام آباد کے مطابق ریکٹر پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ اور اس کی گہرائی 208 کلومیٹر زیر زمین تھی ۔ زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ قبل ازیں ہفتہ کی صبح سات بجکراڑتیس منٹ پر سندھ کے شہر کراچی اور اس کے گرد و نواح میں ہلکی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنیوالے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلز لہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے اس زلزلے کا مرکز کراچی شہر کے شمال میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی 15 کلو میٹر زیر زمین تھی،بعد ازاں دوپہر ایک بج کر 29 منٹ پر ایک مرتبہ پھر لانڈھی اور متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 2.8 ریکارڈ کی گئی۔تاہم اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی سے ملک کے بیشتر حصے میں آنیوالے زلزلوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ادھرانڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے شمالی علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا تھا دوسرا زلزلہ انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا میں ریکارڈ کیا گیا جہاں زلز لے کی شدت 6.1 تھی۔
زلزلے