حنیف عباسی پی آئی سی سے جیل منتقل
لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما حنیف عباسی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے دوبارہ جیل منتقل کر دیاگیا ۔ ایفی ڈرین کیس میں سزا کاٹنے والے لیگی رہنما حنیف عباسی کو چند روز قبل دل کی تکلیف کے باعث پی آئی سی لایا گیا تھا جہاں اینجیو گرافی کے بعد بند شریان کھولنے کیلئے ایک سٹنٹ ڈالا گیا ۔ڈاکٹروں نے حنیف عباسی کو چار روز تک ہسپتال میں زیر نگرانی رکھا اور روبصحت ہونے پر انہیں گزشتہ روز پی آئی سی سے دوبارہ کیمپ جیل منتقل کر دیاگیا۔ڈاکٹروں کی جانب سے حنیف عباسی کو پرہیز کرنے کے ساتھ ادویات بھی تجویز کی گئی ہیں ۔
حنیف عباسی