وزیر اعظم آج لاہور جائیں گے

وزیر اعظم آج لاہور جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان آج(اتوار ) کو ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے جہاں پر وہ صوبائی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے اور ترقیاتی منصوبوں سمیت سانحہ ساہیوال پر پیشرفت رپورٹ پر بریفنگ دیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ( اتوار ) کو ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے جہاں پر وہ گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار سمیت اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور ان کے تحفظات پر انہیں اعتماد میں لیں گے اس کے علاوہ وزیر اعظم پنجاب کابینہ اجلاس کی بھی صدارت کریں گے جس میں ان کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں سمیت سانحہ ساہیوال کی پیشرفت رپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی ۔
وزیر اعظم