بلاول ابھی بچہ ہے اس کی سیاسی تربیت ضروری ہے ،وزیراطلاعات کے پی کے

بلاول ابھی بچہ ہے اس کی سیاسی تربیت ضروری ہے ،وزیراطلاعات کے پی کے

پشاور( سٹاف رپورٹر)بلاول ابھی بچہ ہے اس کو ٹریننگ لینے کی ضرورت ہے بلاول زرداری سیاست میں اپنے والد سے دور رہیں ورنہ اس کا کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ختم ہو جائے گا کرپشن کے خلاف ایکشن لینے سے جمہوریت مزید مضبوط ہو گی زرداری اور اسفند یار ولی کے پاس کچھ نہیں بچا اس لئے نان ایشوز کو ایشوز بنا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول باپ کی باتیں سنے گا تو ان کا کیریئر تباہ ہو جائے گا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے اور کچھ ختم نہیں ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور چور سیاستدان ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ زرداری کا احتساب کریں گے تو جمہوریت کو خطرہ ہے نواز شریف جیل میں ہے تو جمہوریت خطرے میں ہے پاکستان تحریک انصاف کرپٹ لوگوں کااحتساب کر رہی ہے چوروں اور لٹیروں سے لوٹی ہوئی رقم واپس لے رہی ہے ہم چوروں اور لٹیروں کو جیلوں میں ڈالیں گے اور اس سے جمہوریت اور بھی مضبوط ہو گی۔فضل الرحمن کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مدارس کے حوالے سے سے غلط پروپیگنڈا بند کرے مدارس میں ہم سب کے بچے پڑھ رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو مدینہ کی ریاست کا سوچ لے کر چلا رہی ہے جس میں مدارس کا کردار بہت اہم ہے انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمن آج کل بے روزگار ہیں اس لئے غلط پروپیگنڈوں پر اتر آئے ہیں پچھلی ناکام حکومتوں کا ذکر کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کی ناکام حکومتوں نے ملک پر تیس ہزار ارب روپے کا قرضہ چھوڑا ہے پچھلی حکومت یہ بھی نہیں بتا سکتی کہ ان قرض کو ملک میں لگایا کدھر ہے۔

Back to Co

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...