گیس بل کی ادائیگی آسان ،صارفین قسطوں میں جمع کروا سکیں گے
اسلام آباد (آئی این پی)گیس بلوں کی ادائیگی آسان کردی گئی صارفین چار سے چھ قسطوں میں بل جمع کروا سکتے ہیں، سوئی نادرن اور سوئی سدرن کے کسٹمر سروس سینٹر ہفتہ اتوار بھی کھلے رکھنے کی ہدایات،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور نے گھریلو صارفین کی مشکلات کے پیش نظر سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کے مینجنگ ڈائریکٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ گیس بلوں کی ادائیگی میں عوامی مشکلات کے پیش نظر صارفین کی آسانی کیلئے چار سے چھ اقساط کرنے کا اہتمام کریں،جبکہ باقی اقساط موسم گرما کے بلوں میں ادا کی جائیں۔
ادائیگی آسان