لندن، 5فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کی تیاریاں

لندن، 5فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آئی این پی) برطانوی دارالحکومت میں کشمیر ڈے پر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مظاہرے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق لندن کے علاقے ڈاؤننگ سٹریٹ پر 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں احتجاج ہوگا۔پاکستانی اور کشمیری سیاسی جماعتیں فعال کردار ادا کررہی ہیں۔مختلف شہروں میں مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لیے اجلاس بلائے جارہے ہیں۔تمام جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک جھنڈے تلے مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے، پہلی دفعہ پاکستانی وزیر خارجہ کشمیر ڈے پر لندن میں ہوں گے۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان بھی برطانیہ میں موجود ہیں، رہنماؤں نے بھارتی مظالم کو بھرپور طریقے سے بے نقاب کرنے کے عہد کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر ڈے