پشاور، بد بخت بیٹے نے باپ ،2بھائیوں کو قتل کر دیا،چھوٹا بھائی زخمی

پشاور، بد بخت بیٹے نے باپ ،2بھائیوں کو قتل کر دیا،چھوٹا بھائی زخمی

پشاور (کرائم رپورٹر)پشاور کے نو احی علا قے آشو خیل (درہ آدم خیل) میں گھر یلو تنا زعہ کی بناء پر مسلح بیٹے نے فائر نگ کر کے والداور دوجو ان سالہ بھائیو ں کو قتل کر دیا جبکہ ایک چھوٹا بھائی فائر نگ کے زد میں آ کر زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز گھریلو تنا زعہ اور لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں بیٹے نے پستول نکال کر اپنے والد سکندر خان ، بھائی مشتا ق اور ثا قب کو اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ مو قع پر ہی دم تو ڑ گئے جبکہ فائر نگ کے زد میں آکر ملزم کا چھوٹا بھائی عالمز یب شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیاگیا جنکا علا ج معا لجہ جا ری ہے جبکہ ملزم ارتکاب جرم کر نے کے بعد فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ علا قہ درہ آد م خیل میں واقع ہے جہاں پر پولیس کی پہنچ نہیں ہے لہذا ایف آئی آر ان میں درج نہیں کی گئی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...