کراچی ،پولیس کارروائیاں 12ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی ،پولیس کارروائیاں 12ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کوکراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مقابلے کاسامناکرناپڑا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پاک کالونی پولیس کے مقابلے میں گرفتار زخمی ملزم سنگین جرائم میں ملوث نکلا، ملزم بھتہ خوری ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں مطلوب ہے۔اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروش سے گٹکا، ماوا اور چھالیہ برآمد کرلیا۔گڈاپ سٹی پولیس کی کارروائی کے دوران ملزم سے ایک کلو سے زائد چرس اور نقدی برآمد کی گئی، سائٹ سپرہائی وے پولیس نے تین جرائم پیشہ ملزمان سے آٹے کے بورے میں بند بھاری منشیات برآمد کی۔سپرمارکیٹ لیاقت آباد پولیس نے بدنامِ زمانہ منشیات فروش، اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کرکے غیرقانونی اسلحہ، منشیات، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔دوسری جانب فرئیرپولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرکے دو پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی۔علاوہ ازیں پاپوش نگر پولیس نے جرائم پیشہ ملزم گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا، گلشن اقبال تیرہ ڈی سے جعلی پولیس اہلکار گرفتار ہوا، ملزم سے پولیس نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل، پولیس کیپ بھی برآمد کرلی۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...