این اے 91 سرگودھا، 20 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج میں پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

این اے 91 سرگودھا، 20 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج میں پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

سرگودھا(بیورو رپورٹ) سرگودھا کے حلقہ این اے 91 میں الیکشن کمیشن کے حکم پر 20 پولنگ سٹیشنوں پر ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن ) کے ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کی برتری ختم ہو گئی ہے اور پی ٹی آئی کے امیدوار عامر سلطان چیمہ کو واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔عدالت کے حکم سے مشروط 20 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج میں پی ٹی آئی کے عامر سلطان چیمہ نے 12028 ووٹ حاصل کیے ہیں، جبکہ (ن) لیگ کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے 3134 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...