افغانستان میں حملے ،جھڑپی، 22فوجی ہلاک،13طالبان زخمی

افغانستان میں حملے ،جھڑپی، 22فوجی ہلاک،13طالبان زخمی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) افغانستان کے صوبہ سرپل میں طالبان کے رات گئے اچانک حملے میں نو سرکاری فوجی مارے گئے ۔ حملے کے بعد طالبان اورفورسز کے درمیان جھڑپیں چھڑ گئیں،جن میں مزید 13افغان فوجی ہلاک ہوگئے، ادھر سرِ پل کے گورنر کے ترجما ن نے بتایا ہے طالبان کے حملے کے بعد ہونیوالی جھڑپ میں نو فوجی ہلاک جبکہ 13شدت پسند بھی زخمی ہوئے، علاقے کا فوج نے مکمل کنٹر ول حاصل کر لیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک افغان سکیورٹی اہلکار نے بتایا ملک کے شمالی حصے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں چھ فوجی مارے گئے ۔ یہ حملہ افغان صوبہ سرِ پل کے ضلع سوزما قلعہ میں قائم ایک چیک پوسٹ پر کیا گیا۔ طالبان کا یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب طالبان اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...