ریاض ‘منشیات سمگلنگ پر پاکستانی کا سر تن سے جدا

ریاض ‘منشیات سمگلنگ پر پاکستانی کا سر تن سے جدا

ریاض(آن لائن) سعودی وزارت داخلہ نے ایک اعلامیے کے ذریعے بتایا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ پر منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والے پاکستانی شہری فضل منان زمان کو موت کی سزا دیدی گئی۔ملزم کو حوطہ بنی تمیم کے علاقے میں سر قلم کر کے نشانِ عبرت بنا دیا گیا۔ سعودی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستانی شہری فضل منان زمان جو کہ جد ایئر پورٹ پر منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار تھا ، ہفتہ کے روز سر تن سے جدا کرکے نشان عبرت بنا دیا گیا ۔عدالت کی جانب سے پاکستانی کیخلاف اسمگلنگ کا الزام ہونے پر اْسے موت کی سزا سْنائی گئی تھی۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...